اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ جوہری اثاثوں کی حفاظت بنیادی طور پر قومی ذمہ داری ہے، جوہری اثاثوں کی حفاظت کیلئے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی سربراہی میں موثر کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم قائم ہے، تمام ملکوں کو جوہری سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے قومی سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی اے ای اے کے زیر اہتمام ویانا میں جوہری سلامتی سے متعلق دوسری بین الاقوامی وزارت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے پاکستانی وفد کی قیادت کی۔ پاکستان وفد میں پاکستان اٹامن انرجی کمیشن، پاکستان نیو کلیئر ریگولیٹری اتھارٹی، سٹریٹجک پلان ڈویژن کے نمائندے اور آسٹریا میں پاکستان کے سفیر بھی شامل تھے۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ نے جوہری اثاثوں کی حفاظت کیلئے کئے گئے اقدمات کو اجاگر کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32389