سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کی اسلام آباد میں تعینات او آئی سی رابطہ گروپ کے رکن ممالک کے سفیروں کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بارے بریفنگ

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے بدھ کو یہاں اسلام آباد میں متعین جموں و کشمیر سے متعلق اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی)رابطہ گروپ کے رکن ملکوں کے سفیروں کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور سخت کشیدہ صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی اور انہیںبھارتی فورسز کی جانب سے بیگناہ سویلین کے وحشیانہ قتل اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں …

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے بدھ کو یہاں اسلام آباد میں متعین جموں و کشمیر سے متعلق اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی)رابطہ گروپ کے رکن ملکوں کے سفیروں کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور سخت کشیدہ صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی اور انہیںبھارتی فورسز کی جانب سے بیگناہ سویلین کے وحشیانہ قتل اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پاکستان کی تشویش سے آگاہ کیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے او آئی سی رابطہ گروپ کے رکن ملکوںآذر بائیجان،سعودی عرب،ترکی اور نائجرکے سفیروں کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یکجہتی کے جذبے اور مسلم بھائی چارے کے تحت او آئی سی کے تمام رکن ملکوں کو بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کرنا چاہیئے۔

مزید خبریں

Leave a Reply