پاکستان اور بنگلہ دیش کے عوام مشترکہ تاریخ،عقیدے اور ثقافت کے رشتوں سے بندھے ہیں،دونوں ملکوںکے مابین تعلقات ،خصوصا عوام کے درمیان رابطوں،سٹوڈنٹ سکالر شپس اور سپورٹنگ رابطوںمیں بہتری کی ضرورت ہے،دو طرفہ تعلقات کوکسی ایک معاملے کا یرغمال نہیں رکھنا چاہیئے سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کی بنگلہ دیشی پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا وفد کے ارکان سے گفتگو اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ اعزاز …
سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کی بنگلہ دیشی پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا وفد کے ارکان سے گفتگو

مزید خبریں
پاکستان اور بنگلہ دیش کے عوام مشترکہ تاریخ،عقیدے اور ثقافت کے رشتوں سے بندھے ہیں،دونوں ملکوںکے مابین تعلقات ،خصوصا عوام کے درمیان رابطوں،سٹوڈنٹ سکالر شپس اور سپورٹنگ رابطوںمیں بہتری کی ضرورت ہے،دو طرفہ تعلقات کوکسی ایک معاملے کا یرغمال نہیں رکھنا چاہیئے
سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کی بنگلہ دیشی پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا وفد کے ارکان سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے عوام مشترکہ تاریخ،عقیدے اور ثقافت کے رشتوں سے بندھے ہیں۔دونوں ملکوںکے مابین تعلقات ،خصوصا عوام کے درمیان رابطوں،سٹوڈنٹ سکالر شپس اور سپورٹنگ رابطوںمیں بہتری کی ضرورت ہے۔دو طرفہ تعلقات کوکسی ایک معاملے کا یرغمال نہیں رکھنا چاہیئے۔یہ باتیں انہوں نے بنگلہ دیشی پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا وفد کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔وفد نے جمعہ کو یہاں دفتر خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔میڈیا وفد کے دورے کا اہتمام حکومت پاکستان نے خصوصی امدادی پروگرام برائے جنوبی ایشیا کے تحت کیا تھا۔اعزاز احمد چوہدری نے وفد کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے عوام مشترکہ تاریخ،عقیدے اورثقافت کے رشتوں سے بندھے ہیں۔سیکرٹری خارجہ نے میڈیا وفد کے ارکان سے بنگلہ دیش میں دسمبر 1971 سے قبل مبینہ جرائم کی پاداش میں اپوزیشن رہنماوں کی پھانسیوں پر گہری تشویش اور غم کا اظہار کیا۔








