سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کی بھارتی ہائی کمشنر سے ملاقات،کشمیری رہنما برہان وانی سمیت 30 شہریوں کے قتل پر پاکستان کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا

اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے پیر کو بھارتی ہائی کمشنر سے ملاقات کی اور کشمیری رہنما برہان وانی اور دیگر شہریوں کے قتل پر پاکستان کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ پرامن احتجاج کرنے والے معصوم شہریوں کے خلاف طاقت کا استعمال اور ان کا …

اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے پیر کو بھارتی ہائی کمشنر سے ملاقات کی اور کشمیری رہنما برہان وانی اور دیگر شہریوں کے قتل پر پاکستان کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ پرامن احتجاج کرنے والے معصوم شہریوں کے خلاف طاقت کا استعمال اور ان کا ماورائے عدالت قتل زندگی کے بنیادی حق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اظہار رائے کی آزادی‘ پرامن احتجاج اور دیگر بنیادی حقوق کی بھی یہ خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پرامن احتجاج کرنے والوں پر فائرنگ کے نتیجے میں 30معصوم افراد جاں بحق جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے جن میں سے 50 کی حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی بربریت کسی بھی حالت میں قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے اس واقعہ کی شفاف اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تاکہ ان اموات کے ذمہ داروں کا تعین کیا جاسکے۔ سیکرٹری خارجہ نے پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بھارتی حکومت انسانی حقوق کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

Leave a Reply