سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کی سلامتی کونسل کے مسقتل ارکان کو بریفنگ

اسلام آباد ۔ 11 نومبر (اے پی پی)سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے بھارت کی جانب سے ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر بلا اشتعال اندھا دھند فائرنگ اور گولہ باری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ بھارتی اقدامات تذویراتی غلط فہمیوں کا باعث بن سکتے ہیں۔یہ بات انہوں نے بدھ کو یہاں پاکستان میں تعینات سلامتی کونسل کے مسقتل ارکان چین،فرانس،روس،برطانیہ اور امریکہ کے سفیروں کو بھارتی کی جانب سے ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔