سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کی صحافیوں سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے ورکنگ باﺅنڈری پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو دوطرفہ تنازعات کے حل کیلئے حقیقت پسندانہ رویہ اختیار کرنا چاہئے۔ پیر کو یہاں قائداعظم یونیورسٹی میں کتاب کی افتتاحی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ 2003ءکے جنگ …

اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے ورکنگ باﺅنڈری پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو دوطرفہ تنازعات کے حل کیلئے حقیقت پسندانہ رویہ اختیار کرنا چاہئے۔ پیر کو یہاں قائداعظم یونیورسٹی میں کتاب کی افتتاحی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ 2003ءکے جنگ بندی معاہدہ کا احترام کرتا ہے اور اس کبھی فائرنگ میں پہل نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کی طرف سے بلااشتعال فائرنگ کے حالیہ واقعہ پر سفارتی سطح پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرا دیا ہے، پاکستان توقع رکھتا ہے کہ اقوام متحدہ کا پاکستان اور بھارت میں ملٹری آبزرور گروپ فائرنگ کے حالیہ واقعات کے حوالہ سے اپنے ہیڈ کوارٹرز کو جلد اپنی رپورٹ جمع کرا دے گا۔ سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ کشمیر پاکستان کے ایجنڈے پر ایک طویل عرصہ سے موجود ہے اور پاکستان اس معاملہ پر اپنی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ سے توقع رکھتا ہے کہ وہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن عمل کی ترقی کی حمایت کرتا ہے، چار فریقی کوآرڈینیشن گروپ کا ممبر ہونے کے ناطے پاکستان امن عمل کے تسلسل پر یقین رکھتا ہے۔

Leave a Reply