اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کا اہم اتحادی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ہم نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، دہشت گردی کےخلاف جنگ میںسب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات …
سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کا اہم اتحادی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ہم نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، دہشت گردی کےخلاف جنگ میںسب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف یہ جنگ پاکستان نے بہت جوش اور بردباری سے جیتی ہے۔ ایف 16 طیارے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم ثابت ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ایف 16 طیاروں کی فراہمی کا مسئلہ جلد حل ہوجائے گا۔ کانگرس میں اگر پاکستان کے مخالف آواز اٹھتی ہے تو پاکستان کے حق میں بھی وہاں آواز ضرور اٹھائی جاتی ہے۔








