سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کی بھارتی ہائی کمشنر سے ملاقات ،بھارتی ہم منصب کیلئے دعوت نامہ حوالے کیا

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) پاکستان نے بھارت کو کشمیر کے تنازعہ پر بات چیت کی باضابطہ دعوت دےدی ہے جو دونوں ملکوں کے درمیان وجہ تنازعہ ہے۔ دفتر خارجہ سے پیر کو یہاں جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے بھارتی ہائی کمشنر سے ملاقات کی اور انہیں اپنے بھارتی ہم منصب کیلئے دعوت نامہ حوالے کیا جس میں …

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) پاکستان نے بھارت کو کشمیر کے تنازعہ پر بات چیت کی باضابطہ دعوت دےدی ہے جو دونوں ملکوں کے درمیان وجہ تنازعہ ہے۔ دفتر خارجہ سے پیر کو یہاں جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے بھارتی ہائی کمشنر سے ملاقات کی اور انہیں اپنے بھارتی ہم منصب کیلئے دعوت نامہ حوالے کیا جس میں انہیں مذاکرات کیلئے پاکستان آنے کی دعوت دی گئی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں پر یہ عالمی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ جموں و کشمیر کے تنازعہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کریں۔

مزید خبریں

Leave a Reply