سیکرٹری خارجہ اور پاکستانی مشنز کا سوڈان سے پاکستانیوں کے محفوظ اور فوری انخلا پر تبادلہ خیال

108
شنگھائی تعاون تنظیم

اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان نے سوڈان اور پڑوسی ممالک میں پاکستانی مشنز کے ساتھ فالو اپ ورچوئل اجلاس میں شرکت کی جس میں سوڈان سے پاکستانیوں کے محفوظ انخلا کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں پی آئی اے، وزارت اوورسیز پاکستانیز اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ گذشتہ روز ہونے والے اجلاس کے شرکا نے سوڈان سے پاکستانی شہریوں کو بحفاظت اور فوری طور پر نکالنے کے منصوبوں کو حتمی شکل دینے پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا۔