سیکرٹری خارجہ اور پاکستانی مشنز کا سوڈان سے پاکستانیوں کے محفوظ اور فوری انخلا پر تبادلہ خیال

111
پاکستان کا سلامتی کونسل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی اپیل نہ کرنے پرمایوسی کااظہار، انسانی المیہ سے بچنے کے لیے فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کے مطالبے کا اعادہ
پاکستان کا سلامتی کونسل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی اپیل نہ کرنے پرمایوسی کااظہار، انسانی المیہ سے بچنے کے لیے فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کے مطالبے کا اعادہ

اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان نے سوڈان اور پڑوسی ممالک میں پاکستانی مشنز کے ساتھ فالو اپ ورچوئل اجلاس میں شرکت کی جس میں سوڈان سے پاکستانیوں کے محفوظ انخلا کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں پی آئی اے، وزارت اوورسیز پاکستانیز اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

گذشتہ روز ہونے والے اجلاس کے شرکا نے سوڈان سے پاکستانی شہریوں کو بحفاظت اور فوری طور پر نکالنے کے منصوبوں کو حتمی شکل دینے پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا۔