سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا نیوزی لینڈ کے سفیرہمش میک ماسٹر سے ٹیلی فون پر رابطہ

57

اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی)سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے ہفتہ کوپاکستان اور ایران کےلئے تہران میں تعنیات نیوزی لینڈ کے سفیرہمش میک ماسٹر سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کی ٹویٹ کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے کرائسٹ چرچ دہشت گرد حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا اور حملے میں متاثرہ پاکستانیوں کے لواحقین کو ہر ممکن تعاون کی درخواست کی۔