اسلام آباد۔14جنوری (اے پی پی):سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے جمعہ کو ترکی کے نائب وزیر خارجہ سیدت اونال سے ٹیلی فونک بات چیت کی اور پاکستان ترکی دوطرفہ تعاون پر مبنی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے اپنے سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور ترک نائب وزیر خارجہ سیدت اونال نے علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پرنکتہ نظر کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی مشاورت اور تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔