سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے ملک گیر شجر مہم کے تحت پودا لگا کر مہم شروع کر دی

83

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی)سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے اتوار کو وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے شروع کی جانے والی ملک گیر شجر مہم کے تحت وزارت خارجہ کے لان میں ایک پودا لگا کر مہم شروع کر دی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پودے لگانے سے آب و ہوا کی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے علاوہ پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جی) کے حصول میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے اس مہم میں حصہ لینے پر پاکستان میں تعینات غیر ملکی سفیروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اتوار کو اسلام آباد میں تعینات چین، کویت، یمن اور آذربائیجان کے سفیروں اور کنیڈین ہائی کمشنر نے پودے لگا وزیراعظم عمران خان کی شجر کاری مہم کا حصہ بن گئے۔