اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی):وزارتِ خارجہ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کی سربراہی میں یوم پاکستان کے حوالے سے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا ۔ سوشل میڈیا پر "ایک قوم، ایک منزل” (#OneNationOneDestiny) ہیش ٹیگ کے تحت یوم پاکستان 23 مارچ کے حوالے سے خصوصی ڈاکومنٹریز کا اجراء کیا گیا۔وزارتِ خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل شکیل اصغر کا لکھا اور گایا ہوا ایک خوبصورت ملی نغمہ بھی کمپین میں شامل ہے۔سوشل میڈیا پر شہریوں کی جانب سے وزارتِ خارجہ کی اس مہم کی زبردست پذیرائی کی جا رہی ہے۔