سیکرٹری خارجہ سہیل محمود یوم استحصال کے موقع پر اظہار یکجہتی کیلئے کل جمعہ کو واک کی قیادت کریں گے

208

اسلام آباد۔4اگست (اے پی پی):سیکرٹری خارجہ سہیل محمود یوم استحصال کے موقع پر بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے دفتر خارجہ سے کل جمعہ کو واک کی قیادت کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق شرکاء صبح آٹھ بجے وزارت خارجہ میں جمع ہوں گے جس کے بعد زاہد زمان کشمیر سونگ لائیو پرفارمنس دیں گے۔ شرکاء بعد میں دفتر خارجہ سے ڈی چوک کی طرف جائیں گے۔شرکاء بعد ازاں پارلیمنٹ ہائوس کے مین گیٹ پر جمع ہوں گے۔