سیکرٹری خارجہ سے پاکستان میں سویڈن کے سفیرکی ملاقات

132

اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی): سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان سے پاکستان میں سویڈن کے سفیر ہنرک پرسن نے یہاں وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔

جمعہ کو دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کے علاوہ معمول کی قونصلر خدمات جلد از جلد بحال کرنے اور سفارتخانے کی طرف سے پاکستانی طلباکو مکمل سہولت فراہم کرنے پر زور دیا۔