سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی سے سیکرٹری جنرل سارک محمد غلام سرور کی ملاقات

141
Foreign Secretary Muhammad Cyrus Sajjad Qazi
Foreign Secretary Muhammad Cyrus Sajjad Qazi

اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سیکرٹری جنرل سارک محمد غلام سرور نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سارک کے امور کی انجام دہی اور تنظیم کے احیاء کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے سیکرٹری جنرل سارک کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔