سیکرٹری خارجہ پاکستان ڈاکٹر اسد مجید خان سے رومانیہ کے سفیر نکولائی گویا کی ملاقات

164

اسلام آباد۔13اپریل (اے پی پی):سیکرٹری خارجہ پاکستان ڈاکٹر اسد مجید خان سے رومانیہ کے سفیر نکولائی گویا نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر دوطرفہ تجارت، کاروباری روابط اور لیبر کی نقل و حرکت سے متعلق شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔