سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان سے پولینڈ کے انڈر سیکرٹری وزارت خارجہ ووجشیچ گیرویل کی ملاقات

183
foreign Ministry
foreign Ministry

اسلام آباد۔6جون (اے پی پی):سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان سے پولینڈ کے انڈر سیکرٹری وزارت خارجہ ووجشیچ گیرویل نے منگل کو ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے ساتھ ساتھ مائیگریشن اور موبائلٹی میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ سیکرٹری خارجہ نے سفارتی پاسپورٹ کے لیے ویزا استثنیٰ کے معاہدے پر دستخط کا خیر مقدم کیا۔