34.9 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومزرعی خبریںسیکرٹری زراعت و کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کا ایگریکلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سریاب کا...

سیکرٹری زراعت و کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کا ایگریکلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سریاب کا دورہ

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 03 فروری (اے پی پی):سیکرٹری زراعت و کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ نور احمد پیرکانی نے زرعی تحقیقاتی ادارے ایگریکلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سریاب کا دورہ اور نئے زرعی سائنسی جریدے کا افتتاح کیا۔پیر کو دورہ کے دوران نور احمد پیرکانی نے ریسرچ فروٹ فارم کا معائنہ کیا جہاں انہیں کاشت کی جانے والی مختلف پھلوں کی نرسریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے زیتون کی نرسری، زعفران فیلڈ اور سوائل اینڈ واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے زرعی سائنسدانوں کے مختلف مسائل سننے کے بعد انہیں یقین دلایا کہ ان مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے متعلقہ ڈائریکٹرز کو زرعی تحقیق کے موثر آپریشن کو یقینی بنانے کیلئے موقع پر ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ریسرچ عبدالرؤف کاکڑ نے سیکرٹری کو ادارے میں ہونے والی تحقیق کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ سیکرٹری نے ادارے کے ڈائریکٹرز سے ملاقات کی اور قومی معیشت میں زراعت کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے سائنسدانوں پر زور دیا کہ وہ جدید زرعی طریقوں کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے خود کو وقف کریں۔

انہوں نے کہا کہ زراعت ہمارے ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے لہذا میں تمام سائنسدان سخت محنت کریں اور جدید زرعی طریقوں کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اپنی بہترین کوششیں وقف کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=555441

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں