31 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومزرعی خبریںسیکرٹری زراعت پنجاب کی زیرِ صدارت کپاس کی حکمت عملی مرتب کرنے...

سیکرٹری زراعت پنجاب کی زیرِ صدارت کپاس کی حکمت عملی مرتب کرنے بارے اجلاس

- Advertisement -

لاہور۔3جنوری (اے پی پی):سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں کپاس کی کاشت کے فروغ کیلئے سٹیک ہولڈرز سے تجاویز طلب کی ہیں جن کی روشنی میں کپاس کی کاشت بارے ایکشن پلان تیار کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے کپاس کی حکمت عملی مرتب کرنے بارے ایگریکلچر ہائوس لاہور میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کپاس کی اگیتی فصل سے فی ایکڑ زیادہ پیداوار حاصل ہوتی ہے، کپاس کی اگیتی فصل کو زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کاشت کرایا جائے گا اور زیادہ پیداواری صلاحیت کی حامل کپاس کی منظور شدہ اقسام کاشت کرائی جائیں گی۔

سیکرٹری زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ کپاس کی اگیتی کاشت کے لئے فروری اور مارچ کے مہینے موزوں ہیں،گائوں اور یونین کونسل کی سطح پر خالی زمینوں میں کپاس کی اگیتی کاشت ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے گی،تیلدار فصلوں کی برداشت کے نتیجہ میں خالی ہونے والی زمینوں میں کپاس کی اگیتی کاشت کرائی جائے گی،اسی طرح آلو اور کماد کے وڈھوں میں بھی کپاس کی اگیتی کاشت کرائی جائے گی۔

اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹاسک فورس پنجاب محمد شبیر احمد خان، کنسلٹنٹ محکمہ زراعت پنجاب ڈاکٹر انجم علی اور ڈائریکٹر جنرلز زراعت چوہدری عبدالحمید،نوید عصمت کاہلوں اور ڈاکٹر عبدالقیوم سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=542284

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں