28.2 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںسیکرٹری زراعت کی جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمد کا حساب رکھنے...

سیکرٹری زراعت کی جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمد کا حساب رکھنے کی ہدایت

- Advertisement -

ملتان۔ 30 اگست (اے پی پی):سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ کپاس کی فصل سے بھرپور پیداوار حاصل کرنے کے لئے  نیوٹریشنل مینجمنٹ پر خاص توجہ دی جائے۔ستمبر اور اکتوبر کا مہینہ کپاس کی فصل کے لئے نہایت اہم ہے۔تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز کپاس کی جننگ فیکٹریوں میں آمد کا ریکارڈ مرتب کریں تاکہ پیداواری ریکارڈ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے آئندہ فصل کے لئے ایک جامع حکمت عملی مرتب کی جا سکے۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ بات نہایت خوش آئند ہے کہ کپا س کی مارکیٹ مستحکم ہے جس کے باعث کسان خوشحال اور آئندہ فصل پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ وہ آج سول سیکر ٹریٹ  میں جنوبی پنجاب کی تین ڈویژن میں کپاس اور سیلاب کی موجودہ صورتحال کی مانیٹرنگ کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

- Advertisement -

اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری زراعت ٹاسک فورس پنجاب محمد شبیر احمد خان، کنسلٹنٹ شعبہ زراعت توسیع ڈاکٹر انجم علی، ڈائریکڑجنرل زارعت توسیع ڈاکٹر اشتیاق حسن، ڈائریکٹر جنرل زراعت (پیسٹ وارننگ) پنجاب رانا فقیر احمد، ڈائریکٹر جنرل کراپ رپورٹنگ پنجاب ڈاکٹر عبدالقیوم، ڈائریکٹر زرعی اطلاعات پنجاب رائے مدثر عباس و دیگر افسران نے شرکت کی جبکہ ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان کے ڈویژنل ڈائریکٹرز زراعت توسیع ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=384415

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں