مظفر آباد۔ 30 جون (اے پی پی):سیکرٹری سپورٹس یوتھ اینڈ کلچرتہذیب النساء سے آزاد جموں و کشمیر کی تاریخ کے پہلے کوہ پیماہ راجہ ولید نثار نے ان کے آفس چیمبر میں ملاقات کی۔اس موقع پرڈائریکٹر جنرل ملک شوکت حیات خان، ڈائریکٹرمحمد نعمت اللہ خان، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس افتخار صادق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مظفرآباد سہراب اسلم بھی موجود تھے۔سیکرٹری سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر کو ولید نثار نے ملاقات کے دوران بتایا کہ وہ اس دفعہ بھی جی_2 (8035)میٹر بلند چوٹی قراقرم رینج جون تا اگست 2025 کو سر کرنے کا ارادہ ہے چونکہ اس پروفیشن پر خطیر رقم کی ضرورت ہوتی ہے
اس حوالے سے سپانسرشپ کے لئے کوشاں ہوں اور وہ امید کرتے ہیں کہ محکمہ سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر ان کی ضروری مالی معاونت کرے گا۔ اس سے قبل ولید نثارنے 2021میں رش پیک سر کی جس کی بلندی 5098میٹر تھی۔ 2022میں شگر ویلی میں خسر گنگ چوٹی سر کی جس کی بلندی 6028میٹر تھی۔ 2024سے ا سپانٹک چوٹی سر کی جس کی بلندی 7027میٹر تھی۔ولید نثار 7027میٹر چوٹی سر کرنے والے آزادکشمیر کے پہلے نوجوان ہیں۔ اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر نے کہا کہ ولید نثار آزادکشمیر کے ہیرو ہیں اور ان کی اس شعبہ میں خدمات قابل فخر ہیں
اور آپ کو اس کوہ پیمائی کے شعبے میں مزید آگے بڑنے کے لیے حکومت آزادکشمیر کشمیر بھر پور مدد کر گی۔ملاقات کے اختتام پر سیکرٹری سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر نے ولید نثار کو پرائیڈ آف کشمیر کے سرٹیفکیٹ سے نوازا۔