سیکرٹری فیڈرل ایجوکیشن کا نیشنل اچیومنٹ ٹیسٹ 2023 کے مشاہدہ کے لئے آئی ایم سی بی ایف ایٹ فور کا دورہ

158

اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی):سیکرٹری فیڈرل ایجوکیشن وسیم اجمل چوہدری نے نیشنل اچیومنٹ ٹیسٹ 2023 (این اے ٹی )کے انعقاد کے مشاہدہ کے لئے آئی ایم سی بی ایف ایٹ فور کا دورہ کیا۔جمعہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق سیکرٹری وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وسیم اجمل چوہدری نے اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز ایف ایٹ فور کے دورہ کے دوران این اے ٹی 2023 کے انعقاد کا مشاہدہ کیا۔

انہوں نے مناسب عملدرآمد میں وزارت کے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ اس دوران انہوں نے وزارت کے ٹارگٹڈ انسٹرکشن پروگرام برائے اصلاحی تعلیم بذریعہ STEM پروجیکٹ اور تعلیم آباد ایپ کے ذریعے اساتذہ کی پیشہ وارانہ ترقی کے دیگر اہم اقدامات پر بھی متعلقہ پرنسپل اور اساتذہ سےتبادلہ خیال کیا۔