سیکرٹری ماحولیات پنجاب کا کاہنہ نو کا دورہ

112

لاہور۔15جنوری (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری برائے ماحولیات پنجاب کنول لیاقت ایڈووکیٹ نے بدھ کو محکمہ ماحولیات لاہور کی ٹیم کے ہمراہ کاہنہ نو کا دورہ کیا اور مختلف بازاروں میں ناقص پلاسٹک بیگز کے استعمال پر دکانداروں کو جرمانے کئے ۔

اس موقع پر کنول لیاقت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 75 مائیکرون سے کم پلاسٹک بیگز کا استعمال قانونی جرم ہے اور ماحول دشمنی کے مترادف ہے،بغیر رجسٹریشن پلاسٹک کا کاروبار کرنے پر کارخانے بند ،بھاری جرمانے اور مقدمات درج کیے جائیں گے۔

کنول لیاقت نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور انسانی زندگی و صحت کی حفاظت کے لئے پلاسٹک بیگز کے استعمال سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے ماحولیات کنول لیاقت ایڈووکیٹ نے محکمہ ماحولیات کی ٹیم