سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی سیالکوٹ کا نئی سبزی وفروٹ منڈی موضع بھڈال کا دورہ

131

سیالکوٹ۔31جولائی (اے پی پی):سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی سیالکوٹ ملک محمد عبداللہ نے نئی سبزی وفروٹ منڈی موضع بھڈال کا دورہ کیا اور نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سرکاری نرخ ناموں کو مناسب جگہ پر آویزاں کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں سے زائد قیمت وصول کرنے والے گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

بعد ازاں انہوں نے آلو، پیاز اور ٹماٹر کی طلب و رسد کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو نئی سبزی و پھل منڈی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر آکشنر مارکیٹ کمیٹی شاہد محمود بھی ان کے ہمراہ تھے۔ خیال رہے کہ ان کا یہ دورہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی ہدایت پر کیا گیا ۔