سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کا نئی سبزی وفروٹ منڈی موضع بھڈال کا دورہ

164
سیالکوٹ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کا نئی سبزی و پھل منڈی بھڈال کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

سیالکوٹ ۔ 28 ستمبر (اے پی پی):سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی سیالکوٹ ملک محمد عبدالّٰلہ نے علی الصبح نئی سبزی وفروٹ منڈی موضع بھڈال کا دورہ کیا اور اشیا کی قیمتوں اور سیوریج نالہ پر جاری کام کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے ٹھیکیدار سےجاری کام کے حوالے سے استفسار کیا جس پر ٹھیکیدار نے کام کی بروقت تکمیل کی یقین دہانی کرائی جس پرسیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نے اطمینان کا اظہار کیا ۔

انہوں نے نئی سبزی و پھل منڈی میں اشیا کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور سرکاری نرخ ناموں کو مناسب جگہ پر آویزاں کرنے کے احکامات جاری کیے۔