33.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومضلعی خبریںسیکرٹری محکمہ داخلہ وقبائلی امور خوشحال خان کی زیرصدارت پولیو مہم کے...

سیکرٹری محکمہ داخلہ وقبائلی امور خوشحال خان کی زیرصدارت پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس

- Advertisement -

پشاور۔19مئی (اے پی پی):سیکرٹری محکمہ داخلہ وقبائلی امور خیبر پختونخوا خوشحال خان کی زیرصدارت پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا،جس میں پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو 23 مئی سے شروع ہونے والی5روزہ انسداد پولیو مہم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

حکام نے بتایا کہ پولیو مہم 27 مئی تک جاری رہے گی ، خیبر اور پشاور میں 2 دن کے اضافے کیساتھ 29 مئی تک مہم چلائی جائے گی،مہم میں 30981 ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں 2776 موبائل، 1161 ٹرانزٹ، 1908 فکسڈ اور 149 رومنگ ٹیمیں شامل ہیں جبکہ 65960 افراد یو نین کونسل سطح پر پولیو مہم کا حصہ ہوں گے۔

- Advertisement -

اجلاس میں سیکرٹری محکمہ داخلہ وقبائلی امور نے کہا کہ پولیو مہم کے لئے تشکیل ٹیموں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، پولیس اور ضلعی انتظامیہ پولیو ٹیموں کی حفاظت یقینی بنائیں، پولیس اور انتظامیہ دوردراز علاقوں میں پولیو ٹیموں کی رسائی بھی یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع کی ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹیاں فعال کردار ادا کریں، پولیو کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس مشترکہ ذمہ داری کو نبھانے کے لئے سنجیدہ اقدمات اٹھانا ہوں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=307637

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں