سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کا گورنمنٹ جنرل کم ٹی بی ہسپتال مری کا دورہ

77

راولپنڈی۔ 29 اپریل (اے پی پی):سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب عظمت محمود نے سید احمد حسین گورنمنٹ جنرل کم ٹی بی ہسپتال مری کا دورہ کیا۔ سیکرٹری صحت نے اس موقع پر ورکنگ اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ کیتھ لیب پر تازہ پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے بلڈنگ ایکسیئن، ہائی وے، پبلک ہیلتھ، لوکل گورنمنٹ و دیگر متعلقہ محکمہ جات کو مقررہ وقت پر کام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ سپیشل سیکرٹری آپریشنز طارق محمود رحمانی بھی سیکرٹری صحت کے ہمراہ تھے۔ ایم ایس ڈاکٹر قیصر عباسی نے سیکرٹری صحت کو طبی سہولیات بارے تفصیلی پریزنٹیشن دی۔

سیکرٹری صحت پنجاب نے اجلاس کے دوران ری ویمپنگ منصوبے، ریکروٹمنٹ و دیگر طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ عظمت محمود نے ایمرجنسی وارڈ و دیگر شعبہ جات کا دورہ کرکے مریضوں کی عیادت بھی کی۔ انہوں نے ایم ایس ڈاکٹر قیصر عباسی کو اپ گریڈیشن منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ریکروٹمنٹ کے عمل کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معیاری صحت سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں،کوشش ہے کہ کسی مریض کو سرکاری ہسپتالوں میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے

ہسپتال میں جاری ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کیا جائے گا اورترقیاتی کاموں کی تکمیل میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی