کوئٹہ۔ 14 مارچ (اے پی پی):صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ اور سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں دوکانی بابا چوک تا رئیسانی چوک کا کام تیزی سے جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق عرصہ دراز سے تعطل کا شکار دوکانی بابا چوک تا رئیسانی چوک روڈ کی تعمیر کا دوبارہ آغاز ہوچکا ہے رئیسانی چوک تا دوکانی بابا چوک 1000 میٹر چوک کی طرف دوکانی بابا چوک سے ساروان ہاوس کیطرف 300 میٹر کا کام جاری ہے
جبکہ 400 میٹر ڈس مینٹلنگ اور بجلی کے کھمبوں کی وجہ رکی ہوئی ہے جسکو جلد ہی واپڈا کے ساتھ مل کر حل کیا جائے گا واضح رہے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ اور سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر کے یہ سختی سے ہدایات ہیں کہ تعطل کا شکار جتنے بھی ترقیاتی منصوبے ہیں انھیں ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کریں تاکہ عوام کو ان منصوبوں کے ثمرات میسر ہوں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572746