
اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی)وزارت اطلاعات ‘نشریات و قومی ورثہ کے سینئر افسران اور سٹاف نے سیکرٹری وزارت اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ شعیب احمد صدیقی سے انکے سسر کے انتقال پر اظہار تعزیت کی ۔سیکرٹری وزارت اطلاعات‘ نشریات و قومی ورثہ شعیب احمد صدیقی کے سسر گذشتہ ہفتے لاہور میں انتقال کر گئے تھے ۔وزارت کے افسران اور سٹاف نے سیکرٹری اطلاعات شعیب احمد صدیقی سے اظہار تعزیت کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات کو بلند کرے اور سوگواران کو یہ بڑا صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے ۔سیکرٹری اطلاعات و نشریات شعیب احمد صدیقی نے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرنے والے افسران اور ملازمین کا شکریہ ادا کیا ۔