24.1 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںسیکرٹری پرائس کنٹرول کی زیر صدارت چینی سپلائی بارے اجلاس کا انعقاد

سیکرٹری پرائس کنٹرول کی زیر صدارت چینی سپلائی بارے اجلاس کا انعقاد

- Advertisement -

لاہور۔4اگست (اے پی پی):سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر احسان بھٹہ کی زیر صدارت موجودہ چینی سپلائی کی صورتحال پر اجلاس ہوا۔ کین کمشنر پنجاب نوید شہزاد مرزا نے چینی کی سپلائی اور دیگر امور بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز نے بذریعہ ویڈیو لنک آپریشنل امور بارے آگاہ کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ2 روز میں عام مارکیٹ اور صنعتی استعمال کیلئے1 لاکھ 99 ہزار 931 میٹرک ٹن چینی فراہم کی جا چکی ہے

پچھلے 24 گھنٹوں میں لاہور ڈویژن کیلئے 674، گوجرانولہ ڈویژن کیلئے518 میٹرک ٹن چینی فراہم کی گئی ہے، سرگودھا ڈویژن کیلئے 669،راولپنڈی 321، ساہیوال کیلئے 375 ،بہاولپور 2 ہزار 416، ڈی جی خان 1 ہزار 41 ، فیصل آباد ڈویژن میں 2 ہزار 750جبکہ ملتان ڈویژن میں 602 میٹرک ٹن چینی کی فراہمی یقینی بنائی جا چکی ہے۔ سیکرٹری پرائس کنٹرول کا کہنا تھا کہ کین کمشنر آفس تمام اضلاع کی طلب کے مطابق متصل اضلاع سے سپلائی یقینی بنائے۔

- Advertisement -

انہوں نے ہدایت کی کہ عام مارکیٹ میں سپلائی چین کو خراب کرنیوالے عناصر کی نہ صرف نشاندہی بلکہ کریک ڈاون کیا جائے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں