سرگودھا ۔3مارچ (اے پی پی):سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر نے ریسکیو 1122سرگودہاکا دورہ کیا۔اس موقع پر اُنہوں نے ریسکیوسرگودہا کی 15سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا۔
ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ آج سے 15سال پہلے جو پودا لگایا تھا وہ ایک تناآوردرخت بن چکا ہے اور لاکھوں لوگوں کی خدمت اس کی کارکردگی کی مثال ہے۔ سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر نے ریسکیوئرزسے کہا کہ آئندہ بھی اسی جوش و ولولے سے عوام کی خدمت جاری رکھیں دکھی انسانیت کی خدمت ایک بہت بڑا اجر ہے۔
انہوں نے مختلف شعبہ جات جن میں سٹور، گاڑیوں اور اُن کے آلات کا جائزہ لیااور سپورٹس گالا میں پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو ٹرافی دی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظہر شاہ نے کارکردگی رپورٹ پیش کی جس پر ڈاکٹررضوان نصیر نے اطمنان کا اظہار کیا۔ ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر فوادشہزاد بھی اُن کے ہمراہ تھے۔