مری۔12فروری (اے پی پی):سیکرٹری پنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی ڈاکٹر اطہر کا اپنی ٹیم کے ہمراہ تحصیل ھیڈ کوارٹر ہسپتال مری کا دورہ۔میڈیکل سپرنٹینڈنٹ تحصیل ھیڈ کوارٹر ہسپتال مری ڈاکٹر عبدالسلام عباسی نے بلڈ بینک کے متعلق تفصیلی بریفننگ دی ۔
سیکرٹری بلڈ بینک پنجاب ڈاکٹر اطہر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تحصیل ھیڈ کوارٹرہھسپتال مری کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال مری میں قائم بلڈ بینک کا معائنہ کرتا تھا۔
ٹیم کو دورے کے دوران میڈیکل سپرنٹینڈنٹ تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال مری ڈاکٹر عبدالسلام عباسی اور لیبارٹری ٹیکنیشن سعید جتوئی نے بریفننگ دی۔
ڈاکٹر اطہر نے بلڈ بینک اور لیبارٹری کے تفصیلی معائنہ کے بعد بلڈ بینک کو پنجاب حکومت کے بنائے گئے معیار پر پورا اترنے اور دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے پر تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال مری کے بلڈ بینک کو باقاعدہ طور پر لائسنس جاری کرنے کے احکامات جاری کیے اور ڈاکٹر عبدالسلام عباسی کی درخواست پر بلڈ بینک کے لیے ایک مزید ٹیکنیشن کو بھی تعینات کرنے کا وعدہ کیا ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=295160