سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کی کاروائی،خلاف ورزی پر1لاکھ 45ہزارجرمانہ عائد

122
کراچی: شہری انتظامیہ کی کارروائیاں ، 238 گراں فروشوں پر 18 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد

سرگودھا۔15مئی (اے پی پی):سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سرگودھانے سرگودہا راولپنڈی روڈ پر مسافر گاڑیوں کے کاغذات اورفٹنس سرٹیفکیٹس چیک کئے۔

ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی محمد طاہر ملک نے سرگودہا راولپنڈی روڈ پر مختلف گاڑیوں کوچیک کیا اور13 افراد کو کاغذات مکمل ناہونے پرگرفتار کر لیاگیا۔

اسکے علاوہ فٹنس سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر19 گاڑیاں اور پر جرمانہ عائد کیے گئے۔ سیکرٹری ڈی آر ٹی اے محمد طاہر ملک نے دستاویزات کی جانچ پڑتال کی اور مختلف گاڑیوں کی فٹنس چیک کی۔انہوں نے تھانوں میں 13 گاڑیاں ضبط کیں اور 19 گاڑیوں پر 145000 روپے جرمانہ عائد کیا۔