سیکریٹری آر ٹی اے ملک شیر بہادر کا جنرل بس سٹینڈ کا دورہ

181

بھکر۔ 03 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنربھکر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات کے مطابق سیکریٹری آر ٹی اے ملک شیر بہادر نے جنرل بس سٹینڈ کا دورہ کیا ۔

انہوں نے مسافروں سے وصول کردہ کرائے کے بارے دریافت کیا ۔سیکرٹری آر ٹی اے نے ٹرانسپورٹرز سے کہا کہ وہ نئے تعین کردہ کرایوں کیمطابق مسافروں سے چارجز وصول کریں اوور چارجنگ پر ہرگز رو رعایت نہیں برتی جائے گی۔سیکریٹری آر ٹی اے نے جنرل بس سٹینڈ پر صفائی ستھرائی کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا