پاکستان بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے ، میرین بیلسٹک میزائل کے تجربے سے قبل آگاہ نہ کرنے پر بھارت کو احتجاجی مراسلہ لکھا ہے، بھارتی ہم منصب پر واضح کر دیا کہ کشمیر اب بھی فوری حل طلب مسئلہ ہے، جنگ سے تباہ حال افغانستان میں امن کے لیے کوشاں ہیں ، طالبان وفد کے دورہ پاکستان کا …
سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کی دورہ بھارت سے واپسی پر ذرائع ابلاغ کو بریفنگ

مزید خبریں
پاکستان بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے ، میرین بیلسٹک میزائل کے تجربے سے قبل آگاہ نہ کرنے پر بھارت کو احتجاجی مراسلہ لکھا ہے، بھارتی ہم منصب پر واضح کر دیا کہ کشمیر اب بھی فوری حل طلب مسئلہ ہے، جنگ سے تباہ حال افغانستان میں امن کے لیے کوشاں ہیں ، طالبان وفد کے دورہ پاکستان کا علم نہیں ہے
سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کی دورہ بھارت سے واپسی پر ذرائع ابلاغ کو بریفنگ
اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی)سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے ،میرین بیلسٹک میزائل کے تجربے سے قبل آگاہ نہ کرنے پر بھارت کو احتجاجی مراسلہ لکھا ہے، بھارتی ہم منصب پر واضح کر دیا کہ کشمیر اب بھی فوری طور پر حل طلب بنیادی مسئلہ ہے، یہ مسئلہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میں کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے، جنگ سے تباہ حال افغانستان میں قیام امن کے لیے کوشاں ہیں ، خطے میں امن کیلئے افغانستان میں امن ناگزیر ہے، طالبان وفد کے دورہ پاکستان کا علم نہیں ہے۔دورہ بھارت سے واپسی پر بدھ کو یہاں دفتر خارجہ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھارتی ہم منصب کے ساتھ ان کی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی ،ہم نے محکم انداز میں شائستگی کے ساتھ اپنا موقف بھر پور انداز میں پیش کیا ہے ، بھارت مذاکرات کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے تاہم مذاکرات کی تاریخ کا ابھی تعین نہیں ہوا ہے۔








