31 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومقومی خبریںسیکریٹری وزارت مذہبی امور کی زیر صدارت اجلاس

سیکریٹری وزارت مذہبی امور کی زیر صدارت اجلاس

- Advertisement -

اسلام آباد۔15مئی (اے پی پی):سیکریٹری وزارت مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمن کی زیر صدارت جمعرات کو وزارت مذہبی امور میں آئندہ محرم اور اربعین کے دوران زائرین کے ایران، عراق تک محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں شرکت کرنے والے متعلقہ سٹیک ہولڈرز میں وزارت داخلہ، خارجہ امور، میری ٹائم افیئرز، نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن کے نمائندے جبکہ شیعہ علماء کونسل کے نمائندے قاسم حسینی، زائرین مینجمنٹ کمیٹی کے رکن، چیف کمشنر کوئٹہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ہوم)، بلوچستان، خیبرپختونخوا، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ (ہوم)، ایڈیشنل سیکریٹری پنجاب، کمیونٹی ویلفیئر اتاشی بغداد، فرسٹ سیکرٹری تہران اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

- Advertisement -

سیکریٹری وزارت مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمن نے ایران اور عراق کے سفر کے دوران زائرین کو ممکنہ طور پر درپیش آنے والے مسائل پر روشنی ڈالی اور شرکا پر زور دیا کہ رواں سال کے دوران زائرین کے بہتر سفری انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں حکومت بلوچستان سے زائرین کے ایران اور عراق کے سفر کے حوالے سے پیش رفت رپورٹ بھی طلب کی۔ تمام سٹیک ہولڈرز نے آئندہ محرم اور اربعین کے دوران بہتر انتظامات کی یقین دہانی کرائی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597486

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں