روم۔9مئی (اے پی پی):پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار، ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ اور پانچ گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح آئیگانٹالی سویٹیک ڈبلیو ٹی اے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئی ۔ 23 سالہ پولینڈ کی ٹینس سٹار آئیگانٹالی سویٹیک نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی میزبان حریف ٹینس کھلاڑی ایلیسبیٹا کوکیریٹو کو شکست دی ۔
اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اٹلی میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں 23 سالہ پانچ گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح آئیگانٹالی سویٹیک نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی میزبان حریف ٹینس کھلاڑی ایلیسبیٹا کوکیریٹو کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 0-6سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا،جہاں ان کا مقابلہ امریکی حریف ٹینس کھلاڑی ڈینیئل روز کولنز سے ہوگا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594804