جرمنی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سنسنی خیز فائنل میں اٹلی کے حریف کھلاڑی فلاویو کوبولی کو شکست دے کر اپنے کیریئر کا پہلا گرینڈ سلام ٹائٹل جیت لیا۔
سیکنڈ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف نے فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز جیت کر پہلا گرینڈ سلام اپنے نام کرلیا
پیرس۔8جون (اے پی پی):جرمنی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سنسنی خیز فائنل میں اٹلی کے حریف کھلاڑی فلاویو کوبولی کو شکست دے کر اپنے کیریئر کا پہلا گرینڈ سلام ٹائٹل جیت لیا۔ ای ایس پی این کے مطابق سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں جاری تھے ، جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملے ۔مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں جرمنی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف کا مقابلہ اٹلی کے حریف کھلاڑی فلاویو کوبولی سے تھا جس میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد الیگزینڈر زویروف نے حریف فلاویو کوبولی کو 1-6، 6-4، 4-6، 7-6(7-5)،اور 1-6 سے شکست دے کر نہ صرف فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز ٹائٹل جیت لیا بلکہ اپنے کیریئر کا پہلا گرینڈ سلام ٹورنامنٹ بھی جیت لیا۔ 29 سالہ الیگزینڈر زویروف جو اس سے قبل 3 بڑے فائنلز میں ناکام رہے تھے، اوپن ایرا میں رولاں گیرو (فرنچ اوپن) کا سنگلز ٹائٹل جیتنے والے پہلے جرمن مرد کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔دوسری جانب اپنے کیریئر کا پہلا میجر فائنل کھیلنے والے 24 سالہ فلاویوکوبولی اگرچہ فائنل میچ ہار گئے، لیکن 10 ویں سیڈ کھلاڑی کے طور پر فائنل تک پہنچنا ان کے کیریئر کی ایک بڑی کامیابی ہے۔









