دوحہ ۔13فروری (اے پی پی):پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار ،دفاعی چیمپئن، سابق عالمی نمبر ون اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ آئیگا سویٹیک اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔
23 سالہ پولینڈ کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی دفاعی چیمپئن آئیگا سویٹیک نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 16 رائونڈ میچ میں جمہوریہ چیک کی حریف کھلاڑی لنڈا نوسکووا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔قطر کے دارالحکومت دوحہ کے خلیفہ انٹرنیشنل ٹینس اینڈ سکواش کمپلیکس قطر ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو عمدہ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
منگل کو خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل میچ میں 23 سالہ پولینڈ کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی دفاعی چیمپئن آئیگا سویٹیک نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی حریف کھلاڑی لنڈا نوسکووا کو 7-6(7-1)،4-6 اور4-6 سے ہرا کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ ٹورنامنٹ کے ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔