سیکنڈ سیڈڈ آئیگا سویٹیک کا ڈبلیو ٹی اے دبئی اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں سفر تمام ہوگیا

105
Men's Doubles Quarterfinals
Men's Doubles Quarterfinals

دبئی ۔21فروری (اے پی پی):پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار، سابق عالمی نمبر ون اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ آئیگا سویٹیک ڈبلیو ٹی اے دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں ۔

17 سالہ روسی ٹینس سٹار میرا اینڈریوا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ آئیگا سویٹیک کو شکست دے کر ٹاپ فور رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔متحدہ عرب امارات،دبئی کے ایوی ایشن کلب ٹینس سینٹر پر ڈبلیو ٹی اے دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو عمدہ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

جمعہ کو خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں 17 سالہ روسی ٹینس سٹار میرا اینڈریوا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ آئیگا سویٹ کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6اور3-6 سے ہرا کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔فاتح روسی ٹینس سٹار میرا اینڈریوا کا سیمی فائنل میں مقابلہ قازقستان کی ٹینس کھلاڑی ایلینا ریباکینا سے ہوگا۔