سیکنڈ سیڈڈ ایلیس مرٹینز ہوبارٹ انٹرنیشنل اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی

ہوبارٹ۔10جنوری (اے پی پی):بیلجیئم کی اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ ایلیس مرٹینز ڈبلیو ٹی اے ٹور کے ایونٹ اے ایس بی کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں۔29 سالہ ایلیس مرٹینز نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں روسی حریف کھلاڑی ویرونیکا ایڈورڈونا کدرمیٹووا کو شکست دے کر سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ رواں سال کے …

ہوبارٹ۔10جنوری (اے پی پی):بیلجیئم کی اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ ایلیس مرٹینز ڈبلیو ٹی اے ٹور کے ایونٹ اے ایس بی کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں۔29 سالہ ایلیس مرٹینز نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں روسی حریف کھلاڑی ویرونیکا ایڈورڈونا کدرمیٹووا کو شکست دے کر سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

رواں سال کے پہلے گرینڈ سلام سے قبل ڈبلیو ٹی اے ٹینس ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔

آسٹریلیا کے مشہور شہر ہوبارٹ کے انٹرنیشنل ٹینس کورٹ پر کھیلے گئے ہوبارٹ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں بیلجیئم کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ ایلیس مرٹینز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوے روسی حریف کھلاڑی ویرونیکا ایڈورڈونا کدرمیٹووا کو 1-6، 6-0 اور 2-6سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔