سیکنڈ سیڈڈ باربورا کریجیکووا اور ایما راڈوکانو ایسٹبورن اوپن ٹینس ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ میں داخل

5

ایسٹبورن۔25جون (اے پی پی):جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ باربورا کریجکووا اور انگلینڈ کی ٹینس سٹار ایما راڈوکانو ایسٹبورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے مرحلے میں پہنچ گئیں ۔ ڈبلیو ٹی اے ایسٹبورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں شروع ہوچکا ہے ۔

باربورا کریجکووا نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں انگلینڈ کی ہیریئٹ ڈارٹ کو شکست دی جبکہ انگلینڈ کی ایما راڈوکانو نے ویمنز سنگلز ابتدائی میچ میں سخت مقابلے کے بعد امریکی کھلاڑی این لی کو مات دی۔انگلینڈ میں ایسٹبورن کے ڈیون شائر پارک ایل ٹی سی میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ باربورا کریجکووا نے انگلینڈ کی ہیریئٹ ڈارٹ کو 3-6، 7-6(7-4) اور 5-7 سے ہرا کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا ۔انگلینڈ کی ٹینس سٹار ایما راڈوکانو نے بھی پہلی رکاوٹ عبور کرلی۔ انہوں نے امریکی کھلاڑی این لی کو 7-6(7-5)،3-6 اور 1-6 سے شکست دے کر دوسرے میں جگہ پکی کرلی ۔