26 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 31, 2025
ہومکھیل کی خبریںسیکنڈ سیڈڈ سارہ ایرانی اور جیسمین پاؤلینی ،فرنچ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلزکے...

سیکنڈ سیڈڈ سارہ ایرانی اور جیسمین پاؤلینی ،فرنچ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلزکے دوسرے رائونڈ میں داخل

- Advertisement -

پیرس۔29مئی (اے پی پی):اٹلی کی ٹینس سٹار سارہ ایرانی اور ان کی ہم وطن جوڑی دار جیسمین پاؤلینی پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئی ۔انہوں نے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی میچ میں بیلاروس کی ٹینس کھلاڑی وکٹوریہ آزارینکا اور ان کی نیوزی لینڈ کی جوڑی دار ایرن ہوپ روٹلف کو 0-2 سیٹس سے شکست دی۔

سال کے دوسرا گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں جاری ہے ۔ ویمنز ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں اٹلی کی ٹینس سٹار سارہ ایرانی اور ان کی ہم وطن جوڑی دار جیسمین پاؤلینی پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیلاروس کی ٹینس کھلاڑی وکٹوریہ آزارینکا اور ان کی نیوزی لینڈ کی جوڑی دار ایرن ہوپ روٹلف کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 3-6 سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602698

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں