31.4 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 31, 2025
ہومکھیل کی خبریںسیکنڈ سیڈڈ کنلاوت وٹیڈسرن سنگاپور سپر 750بیڈ منٹن ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر...

سیکنڈ سیڈڈ کنلاوت وٹیڈسرن سنگاپور سپر 750بیڈ منٹن ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل

- Advertisement -

سنگاپور۔30مئی (اے پی پی):تھائی لینڈ کے بیڈمنٹن کھلاڑی اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ کنلاوت وٹیڈسرن اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت سنگا پور سپر 750بیڈ منٹن ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔24 سالہ تھائی لینڈ کے بیڈ منٹن سٹار کنلاوت وٹیڈسرن نے مینز سنگلزکے دوسرے رائونڈ میچ میں چین کے 23 سالہ حریف بیڈ منٹن کھلاڑی وانگ ژینگ ژنگ کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

سنگا پور سپر 750بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلے سنگاپور میں جاری ہیں۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں 24 سالہ تھائی لینڈ کی بیڈ منٹن سٹار کنلاوت وٹیڈسرن نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے چین کے 23 سالہ حریف بیڈ منٹن کھلاڑی وانگ ژینگ ژنگ کو سٹریٹ سیٹس 8-21 اور 17-21 سے شکست دی اور ٹورنامنٹ کے ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔تھائی لینڈ کے کنلاوت وٹیڈسرن کا کوارٹر فائنل رائونڈ میں مقابلہ ملائیشیا کے 25 سالہ حریف کھلاڑی لیونگ جون ہاؤ سے ہوگا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603175

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں