سیکنڈ سیڈڈ ہیری ہیلیواارا اور ہنری پیٹن اے ٹی پی قطر اوپن ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں داخل

124
Men's Doubles Quarterfinals
Men's Doubles Quarterfinals

دوحہ ۔21فروری (اے پی پی):فن لینڈ کے ٹینس کھلاڑی ہیری ہیلیواارا اور ان کے برطانوی جوڑی دار ہنری پیٹن پر مشتمل ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ جوڑی اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقراررکھتے ہوئے قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ۔

فن لینڈ کے ٹینس کھلاڑی ہیری ہیلیواارا اور ان کے برطانوی جوڑی دار ہنری پیٹن نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والے سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار نوویک جوکووچ اور ان کے ہسپانوی جوڑی دار فرنینڈو ورڈاسکو کو شکست دے کر ٹاپ فور رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔قطر کے دارالحکومت دوحہ کے خلیفہ انٹرنیشنل ٹینس اینڈ سکواش کمپلیکس قطر ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو عمدہ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

جمعہ کو مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں فن لینڈ کے ٹینس کھلاڑی ہیری ہیلیواارا اور ان کے برطانوی جوڑی دار ہنری پیٹن پر مشتمل ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار نوویک جوکووچ اور ان کے ہسپانوی جوڑی دار فرنینڈو ورڈاسکو کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور4-6 سے ہرا کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔