اسلام آباد ۔ 17 دسمبر (اے پی پی)سیکنڈ سیڈ اسپینش کھلاڑی اینرک لوپز نے بیگم کلثوم سیف اللہ آئی ٹی ایف فیوچر ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا جبکہ ڈبلز کا ٹائٹل عقیل خان اور شہزاد خان نے اپنے نام کیا۔اتوار کو پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے مینز سنگلز فائنل میں سیکنڈ سیڈ اسپینش کھلاڑی اینرک لوپز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹاپ سیڈ رشین کھلاڑی ایون نیڈلکو کو 7-6 (1), 6-1.شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ڈبلز فائنل میں پاکستان کے ، عقیل خان اور شہزاد خان نے فیصلہ کن معرکے میں روس کے آنٹن اور ان کے یوکرینی جوڑی دار الیگزینڈر کو 7-6 (5), 3-6, 10-6. سے ہر کر ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا اس سے قبل دونوں پاکستانی کھلاڑیوں نے سرینا ہوٹلز آئی ٹی ایف فیوچرز ٹینس چیمپئن شپ ڈبلزکا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=81576