برمنگھم۔21جون (اے پی پی):لٹویا کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈ جیلینا اوسٹاپنکو ڈبلیو ٹی اے برمنگھم کلاسک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں۔ 26 سالہ جیلینا اوسٹاپنکو نے ویمنز سنگلز کے ابتدائی رائونڈ میں جمہوریہ چیک کی حریف کھلاڑی لنڈا نوسکووا کو شکست دی۔
ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ ٹورنامنٹ کے ویمن سنگلز مقابلوں کے ابتدائی میچ میں لٹویا کی ٹینس سٹار جیلینا اوسٹاپنکونے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی حریف کھلاڑی لنڈا نوسکووا کو 2-6، 7-5 اور 1-6 سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ دوسرے رائونڈ تک رسائی حاصل کی۔
ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ میں لٹویا کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈ جیلینا اوسٹاپنکو کا مقابلہ امریکی شہرہ آفاق ٹینس سٹار وینس ولیمز سے ہوگا۔