سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ضلع ٹانک میں 18دسمبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم دوسری مرتبہ پھر منسوخ

162
چنیوٹ ،اسسٹنٹ کمشنر لالیاں نے انسداد پولیومہم پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کےلئے اچانک مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ

ڈیرہ اسماعیل خان۔ 17 دسمبر (اے پی پی):ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ضلع ٹانک میں 18دسمبر 2023سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم دوسری مرتبہ پھر منسوخ کر دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان اور ضلع ٹانک میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پولیو مہم کو ایک مرتبہ پھر منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ڈیرہ اور ضلع ٹانک میں 18 دسمبر سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہونا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ نومبر میں بھی سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پولیو مہم ملتوی کر دی گئی تھی جو کہ رواں ماہ کی 18 تاریخ سے دوبارہ شروع ہونا تھی۔